اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کیلئے نئی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدر مملکت اجلاس طلب کریں گے جو 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، تمام جماعتوں کو قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں ماحول کو سازگار رکھنُا حکومت اور اپوزیشن کی یکساں ذمہ داری ہے۔