افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش پر پاکستانی فورسز نے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقے میں مکمل طور پر چوکس ہیں اور افغانستان کی جانب سے کسی بھی دراندازی یا جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے