پمز آتشزدگی، مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہیں ملے گی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسپتال میں علاج معالجے اور حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔کرغستان سے وطن واپسی کے فوراً بعد وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت صحت کے امور اور پمز آتشزدگی واقعے سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، سیکریٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد محمود اور پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کو شعبہ صحت کی مجموعی صورتحال اور پمز آتشزدگی کی جاری تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہےوزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ دونوں باری باری پمز اسپتال میں اپنی ذاتی موجودگی یقینی بنائیں اور اپنی نگرانی میں اسپتال کی بہتری کے اقدامات پر عملدرآمد کرائیں۔وزیراعظم نے پمز اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے اور تمام حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے