امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایران کی 70 ملین بیرل تیل فروخت کرنے کا دعویٰ
ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران نے گزشتہ ایک یا دو ماہ کے دوران 70 ملین بیرل تیل فروخت کیا۔ایران کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی کو نظرانداز کرتے ہوئے لاکھوں بیرل تیل فروخت کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ ایک یا دو ماہ میں ہم نے 70 ملین بیرل تیل فروخت کیا۔ اب ہر روز ہم امریکی بحری جہازوں کو تیل بیچتے ہیں۔‘‘محسن رضائی نے دیگر ممالک کو ایران کے خلاف امریکی ’’اقتصادی جنگ‘‘ میں شامل نہ ہونے کی تنبیہ بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ایران پہلے بات چیت کرے گا اور متعلقہ ملک سے کہے گا کہ وہ امریکا سے اپنی صفیں الگ کرلے، تاہم اگر وہ اس پر عمل نہیں کرتا تو ایران حملہ کرے گا اور دشمن ملک کے مفادات کو نشانہ بنائے گا۔