آزاد کشمیر میں انتقالِ اقتدار کا شیڈول تیار، نئے وزیراعظم کا انتخاب 25 اگست کو متوقع

مخصوص نشستوں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل بھی رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل اور انتقالِ اقتدار کے لیے اہم مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 19 اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے، جبکہ نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب 25 اگست اور حلف برداری 26 اگست کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد مخصوص نشستوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمانی مراحل مکمل ہونے کے بعد 25 اگست کو قائدِ ایوان یعنی نئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا انتخاب کرائے جانے کا امکان ہے۔ کامیاب امیدوار کی حلف برداری 26 اگست کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدواروں کے حوالے سے مشاورت بھی تیز کر دی ہے، جبکہ آئندہ چند روز آزاد کشمیر کی سیاست میں انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے