پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 5 روپے 71 پیسے مہنگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اگلے 24 گھنٹوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ پر اوگرا نے کل رات 12 بجے تک پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی کردی جس کے بعد فی لیٹر قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے