آزاد کشمیرایکشن کمیٹی کی ہڑتال بے اثر،تجارتی مراکز کھلے رہےٓ

مظفرآبا:(مانیٹرنگ ڈیسک )عوام کی عدم دلچسپی کے باعث آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال بے اثرہوگئی۔زرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی کال پر عوام نے عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔ بازار اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے۔ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کے باوجود شہریوں نے بھرپور انداز میں روزمرہ سرگرمیوں میں معمول کے مطابق حصہ لیا، مارکیٹیں کھلی رکھیں۔کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال مسترد ،چھوٹے بڑے تمام شہروں میں کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہےذرائع کے مطابق تینوں ڈویژنز کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں رہی ۔ لوگوں کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیں آیا۔مظفرآباد، کوٹلی، بھمبر، میرپور، باغ حویلی، نیلم، جہلم ویلی سمیت دیگر شہروں میں بازار ،مارکیٹیں، شاپنگ مالز مکمل طور پر کھلے رہے۔ذرائع کے مطابق آزادکشمیرکے عوام نے شرپسندی اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرتے ہوئے معمولاتِ زندگی بحال رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے