رونالڈو کا پرتگال کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا اعلان، 1000 گولز کا ہدف

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہدف 1000 کیریئر گولز مکمل کرنا اور پرتگال کے ساتھ نیشنز لیگ جیتنا ہے، 41 سالہ رونالڈو اس سنگِ میل سے صرف 21 گول دور ہیں۔رونالڈو نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں اسپین کے ہاتھوں پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کیا تھا، تاہم پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا اور نئے کوچ جارجے جیزس سے بات چیت کے بعد کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سرکاریپالیسیاں دیکھیں233 مرتبہ پرتگال کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں اب بھی ٹیم کو گولز کے ساتھ ساتھ میدان سے باہر بھی مدد دے سکتا ہوں، تاہم جب مجھے محسوس ہوا کہ ٹیم کو اب میری ضرورت نہیں رہی تو میں خود قومی ٹیم چھوڑ دوں گا۔نئے کوچ جارجے جیزس نے بھی تصدیق کی ہے کہ رونالڈو ویلز کے خلاف ان کے پہلے میچ میں پرتگال کی جانب سے آغاز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے