محمود خان بنگش مرحوم سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت

راولپنڈی (محمد اقبال اعوان):ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت، متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین اور پختون قوم کے مخلص رہنما محمود خان بنگش کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں انتہائی عقیدت و احترام اور ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں کی موجودگی میں ادا کر دی گئی. مرحوم کی دینی، ملی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، اراکینِ اسمبلی، بیوروکریٹس، وکلاء، علماءِ کرام، مشائخ عظام، صحافی برادری، عوامِ علاقہ اور حلقہ احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی. نمازِ جنازہ میں سینیٹر چوہدری محمد تنویر خان، ملک صفدر علی اعوان (مرکزی چیئرمین متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان و چیف آف اعوان پاکستان)، مولانا سعید یوسف (امیر جے یو آئی آزاد کشمیر)، حافظ اقبال رضوی، پیر سعد نقشبندی (عید گاہ شریف)، راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ (ممبر پنجاب اسمبلی)، ضیاء اللہ شاہ (ممبر پنجاب اسمبلی)، نوابزادہ ملک عمر خان، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، چوہدری عمران الیاس (ممبر پنجاب اسمبلی)، حاجی افضل کھوکھر، ملک شوکت حیات خان اعوان (ڈائریکٹر جنرل سپورٹس آزاد کشمیر)، پیر محمد علی گیلانی (سجادہ نشین بری امام رتے ہوتر)، مفتی محمد حنیف قریشی، علامہ پیر اختیار علی عباسی، کامران خان (مینیجر نیشنل پریس کلب)، محمد اقبال اعوان سمیت کثیر تعداد میں دیگر سیاسی و سماجی رہنما، اراکینِ اسمبلی اور عوام شامل تھے. نمازِ جنازہ کے موقع پر جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف، مفتی محمد حنیف قریشی اور دیگر علماءِ کرام نے روح پرور خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی زندگی، ان کے دینی و ملی کردار اور عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ علماء نے کہا کہ محمود خان بنگش مرحوم ایک نڈر، مخلص اور عوام دوست رہنما تھے جن کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں کیا جا سکتا۔ متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان اور تنظیم الاعوان پاکستان کے کارکنان نے ملک صفدر علی اعوان کی قیادت میں کثیر تعداد میں شرکت کی. آخر میں علماء کرام نے مرحوم کی روح کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی، جبکہ مرحوم کے بھائیوں زاہد خان بنگش، جاوید خان بنگش اور بیٹوں سلیمان خان بنگش، نثار خان بنگش سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا مانگی۔ شرکائے جنازہ کا کہنا تھا کہ محمود خان بنگش کی خدمات ہمیشہ تاریخ اور عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے