پاکستان کے 60 فیصد شہری تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، سروے

اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں تقریباً60 فیصد شہری موجودہ تعلیمی نظام سے غیر مطمئن ہیں اور اسے فرسودہ قرار دیتے ہیں۔سروے کے مطابق35 فیصد افراد نے موجودہ تعلیمی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ29 فیصدنے تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی کمرشلائزیشن اور تعلیم کے اخراجات میں اضافے کو اہم مسئلہ قرار دیا19 فیصد جواب دہندگان نے معیاری تعلیم کی کمی کو تشویش کا باعث قرار دیا، جبکہ15 فیصد نے تعلیمی مواقع تک محدود رسائی کی نشاندہی کی۔سروے میں 14 فیصد افراد نے امتحانی نظام کی کمزوریوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ 11 فیصدنے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کی ناکافی سہولیات کو مسئلہ قرار دیا، جبکہ9 فیصدکے مطابق سیاسی مداخلت کے باعث ملک کے تعلیمی نظام میں تنزلی آئی ہے۔سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں عوام کو تعلیمی نظام کے معیار، اخراجات، رسائی اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگی کے حوالے سے وسیع پیمانے پر تحفظات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے