پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر ا بڑے اضافے کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر4روپے 10پیسے اضافہ کردیاگیا ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384روپے34پیسے مقررکردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 415روپے 83پیسے مقرر کردیآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے 16ستمبر کیلئے قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔