پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، ڈیزل 403.32 روپے 32 پیسے، پیٹرول 375 روپے 82 پیسے ہوگیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے فی لیٹر کی حد عبور کرگئی جبکہ پیٹرول بھی مزید مہنگا ہوگیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے 14 ستمبر 2026 تک تین روز کے لیے ہوگا۔حکومت کی جانب سے رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر ہوئی تھی۔اسی طرح گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔تازہ اضافے کے بعد دونوں اہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں، جبکہ ڈیزل کی قیمت 400 روپے فی لیٹر کی نفسیاتی حد بھی عبور کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے