آزاد کشمیر ، سڑک کلیئرنسآپریشن, فسادی جتھےکی فائرنگ سے رینجرزاہلکار شہید

آزاد کشمیر میں سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سڑک کی کلیئرنس کے دوران مسلح جتھے کے اسنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے سپاہی شاہ نواز سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے، جبکہ لانس نائیک بلال کاندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق علاقے میں آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے باعث مقامی آبادی کے مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب ماہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کے استعمال کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اس امر کی عکاس ہیں کہ ریاستی رٹ کا قیام اور اس کا تحفظ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کے خلاف فوری، سخت اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے