فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، ایران کی تصدیق
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، جہاں اہم ملاقاتیں ہوں گی۔اسماعیل بقائی کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور پاکستان ایران دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔