مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست نواز شریف کو ارسال

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو ارسال کر دی، حتمی امیدواروں کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ذرائع کے مطابق خواتین کیلئے مختص مخصوص نشستوں کیلئے ارسال کی گئی فہرست میں ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت فہرست میں شامل ناموں کا جائزہ لینے اور مشاورت مکمل کرنے کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی منظوری دے گی۔مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے حتمی نام سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی ٹیم کی تشکیل کا اہم مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے