اوورسیز کشمیریوں کی مخصوص نشست پر فیصلہ نہ ہوسکا، چار نام زیرِ غور
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اوورسیز کشمیریوں کے لیے مختص مخصوص نشست پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، جبکہ اس اہم نشست کے لیے چار نام زیرِ غور ہیں۔ذرائع کے مطابق احسان دانش، عبدالرحمٰن ارائیں، راجہ وسیم اور جاوید اقبال کے نام اوورسیز کشمیریوں کی مخصوص نشست کے لیے زیرِ غور ہیں، تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے ابھی کسی ایک امیدوار کے نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت مختلف ناموں اور سیاسی عوامل کا جائزہ لے رہی ہے اور حتمی امیدوار کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اوورسیز کشمیریوں کی مخصوص نشست کے حوالے سے آئندہ چند روز اہم قرار دیے جا رہے ہیں اور حتمی نام کا اعلان مخصوص نشستوں کے انتخاب سے قبل متوقع ہے۔