عباسی شہید اسپتال کا 2 ماہ سے بند شعبہ اطفال دوبارہ فعال
کراچی: عباسی شہید اسپتال کا 2 ماہ سے بند شعبۂ اطفال (پیڈز وارڈ) دوبارہ فعال کر دیا گیا۔سینئر ڈائریکٹر میڈیکل آفیسر کے ایم سی ڈاکٹر بابر خان نے شعبۂ اطفال کا دورہ کیا اور بحالی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ طبی عملے کی کمی کے باعث پیڈز وارڈ کو بند کرنا پڑا تھا، تاہم اب نئے ایف سی پی ایس پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی تعیناتی کے بعد وارڈ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر بابر خان نے کہا کہ شعبۂ اطفال میں 2 جنرل وارڈز، پی آئی سی یو اور این آئی سی یو سمیت جدید طبی سہولیات موجود ہیں۔ وارڈ کی بحالی سے بچوں کے داخلوں اور علاج کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی سی یو میں 7 بیڈز اور 4 مکینیکل وینٹی لیٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ این آئی سی یو میں 20 انکیوبیٹرز اور 2 نیونیٹل وینٹی لیٹرز کے ذریعے نوزائیدہ بچوں کا علاج جاری ہے۔اسی طرح دوسرا جنرل پیڈیاٹرک یونٹ بھی 16 اگست تک بحال کرنے کا منصوبہ ہے۔ شعبۂ اطفال میں غذائی قلت، دمہ اور اعصابی امراض کے خصوصی کلینکس بھی فعال ہیں۔