صحافتی، سیاسی و سماجی شخصیات کا سردار شوکت محمود خان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماع
اسلام آباد (بیورو رپورٹ):راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے زیر اہتمام سینئر صحافی اور رجبا کے چیئرمین سردار شوکت محمود خان کی والدہ کے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی اجتماع منعقد ہوا، جس میں صحافتی، سیاسی، سماجی اور قانونی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت جڑواں شہروں کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اجتماع میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حاجی نواز رضا، نیشنل پریس کلب کے صدر رزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، رجبا کے صدر ملک غلام مرتضیٰ، جنرل سیکرٹری فیاض چوہدری، فنانس سیکرٹری سید ظہیر شاہ کاظمی، نائب صدور راحیل نواز سواتی، اسد چوہدری اور منظور سلھیریا، جوائنٹ سیکرٹریز شکیل پسوال، عامر لاشاری، بابر حسین اور عدنان مبارک جبکہ سیکرٹری اطلاعات یاسر عباسی شریک ہوئے۔اس موقع پر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر لقمان شاہ، کشمیر جرنلسٹس فورم کے جنرل سیکرٹری مقصود منتظر، سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب کے سابق سیکرٹری خلیل احمد راجہ، رجبا کے سابق صدر ملک صدیق اعوان، سینئر اینکرز جہانگیر مہناس، محبوب رحمان تنولی اور شعیب بھٹہ، نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن عامر بٹ اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے سابق صدور اعجاز عباسی، خاور نواز راجہ اور زاہد عباسی سمیت مختلف اخبارات کے مدیران، چیف ایڈیٹرز، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔سیاسی و سماجی شخصیات میں سابق وزیر طاہر کھوکھر، سابق کشمیر کونسل ممبر سردار خالق وصی، کشمیر کونسل کے رکن شجاع راٹھور، سینئر قانون دان بیرسٹر دانش ریاض، سابق صدارتی مشیر عنایت اللہ عارف، سابق معاون خصوصی امتیاز شاہین، سابق چیئرمین ریڈ کریسنٹ ضیافت حیات، سردار توصیف عزیز، سابق چیئرمین سردار الطاف، سید ارشد گردیزی اور سید شاہد ایڈووکیٹ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔شرکاء نے سردار شوکت محمود خان، ان کے بڑے بھائی سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار ممتاز غنی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندی درجات، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی، جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل اور حوصلے کی التجا کی۔اس موقع پر سردار شوکت محمود خان نے اجتماع میں شرکت کرنے اور غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہونے پر تمام صحافیوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلا اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا خلا کسی دوسرے رشتے سے پُر نہیں ہو سکتا۔ ماں کی محبت، قربانیاں اور بے لوث شفقت انسانی زندگی میں منفرد مقام رکھتی ہیں، جنہیں الفاظ میں مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ ساتھیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے اظہار ہمدردی اور اخلاقی و جذباتی حمایت کو اپنے خاندان کے لیے باعث تقویت قرار دیا۔اجتماع کے دوران رجبا کے فنانس سیکرٹری سید ظہیر شاہ کاظمی اور معروف صحافی رازق محمود بھٹی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے، جبکہ سید شاہد ایڈووکیٹ نے ماں اور اولاد کے لازوال رشتے اور عظمتِ مادر کے حوالے سے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی اجتماع کی نظامت رجبا کے جنرل سیکرٹری فیاض چوہدری نے کی، جبکہ اختتام پر رجبا کے صدر ملک غلام مرتضیٰ نے جڑواں شہروں سے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اجتماع کا اختتام مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل، استقامت اور حوصلے کی اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔