پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان،پیٹرول 1روپے93پیسے ڈیزل 4روپے21پیسے سستا
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی کردی، وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر 2026سے ہوگا۔ عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کو قیمتوں میں ردوبدل کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 392 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔