عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کا حل اور عوامی شکایات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی مشکلات کے حل کے لیے جامع اور مؤثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔مظفرآباد میں مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو موصول ہونے والی عوامی شکایات کا جائزہ لے کر عملی اقدامات کے ذریعے انہیں حل کیا جائے گا، جبکہ ترقیاتی ترجیحات بھی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جن سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچے اور انہیں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی بہتر بنائی جاسکے۔ حکومت عوام کے لیے دستیاب رہے گی اور جائز شکایات کے ازالے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں گے۔مظفرآباد کی تمام یونین کونسلوں کے نمائندوں سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین کے وفود نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور عوامی مشکلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔وزیراعظم افتخار گیلانی نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل اور تحفظات کا جائزہ لے کر جائز مطالبات کے حل کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے