جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم پانچویں، سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا بازی لے گئے

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی میڈل حاصل نہ کرسکے اور جیولین تھرو فائنل میں پانچویں پوزیشن پر رہے۔ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والے جیولین تھرو فائنل میں سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا نے چوتھی کوشش میں 91.09 میٹر کی تھرو کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے کا آغاز 74.42 میٹر کی پہلی تھرو سے کیا، جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے 79.66 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ارشد ندیم کی تیسری تھرو 81.49 میٹر رہی، جو ان کی سیزن بیسٹ تھرو بھی تھی، تاہم یہ کارکردگی انہیں میڈل پوزیشن تک پہنچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکی اور وہ مجموعی طور پر پانچویں نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے