کوٹلی میں فائرنگ سے زخمی اہلکار شہید ، پولیس کا ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا اعلان


آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ضلع کوٹلی میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار آصف حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔10 ستمبر کو جاری پولیس پریس ریلیز کے مطابق مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات کا مقصد ریاستی رٹ کو چیلنج کرنا اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔پولیس کے مطابق 9 ستمبر 2026ء کو ضلع کوٹلی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کے ایک واقعے میں اہلکار آصف حسین شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکےپریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔آزاد کشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے اور امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے