پیٹرول پھر مہنگا ہوگیا، نئی قیمت 370 روپے سے تجاوز کرگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 3 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 5 پیسے اضافے کے بعد 370 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 سے ہوگا۔اس سے ایک روز قبل حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 367 روپے 75 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کی تھی۔