کراچی ،الفلاح سوسائٹی میں خاتون سے نازیبا حرکت، ملزم عزیر گرفتا

کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں باحجاب خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق واقعہ 18 اگست کی صبح تقریباً 7 بجے الفلاح سوسائٹی کے بلاک سی میں پیش آیا، جس کی فوٹیج بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق الفلاح تھانے کی ٹیم نے وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عزیر ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزم نے گلی سے گزرنے والی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔ واقعے کی فوٹیج میں بھی ملزم کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے