بنکاک میں پاکستان کی بڑی کامیابی، اے سی سی ڈائریکٹرز کی تینوں نشستیں جیت لیں

بنکاک میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اے سی سی اجلاس میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے کامیابی حاصل کی۔اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی، جبکہ آئندہ سال بنگلا دیش میں شیڈول ایشیا کپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام میں ایشیا کپ کے میچز کرانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ اے سی سی بجٹ کی منظوری دی گئی، جبکہ دبئی میں ویمنز ایشیا کپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے