عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرادی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرا دی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات 45 منٹ جاری رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔قبل ازیں اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے ملاقات کی تھی، بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات بھی جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی تھی جو 45 منٹ جاری رہی تھی۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ملاقات میں بشریٰ بی بی کی صحت اور قانونی معاملات پر مشاورت ہوئی تھی اور اس کے بعد بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی جیل سے روانہ ہوگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے