آزاد کشمیر انتخابات دوسرا مرحلہ؛ 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مظفر آباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی 1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی 2 سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفر آباد 1 سے نورین عارف، ایل اے 28 مظفر آباد 2 سے سید بازل علی نقوی اور ایل اے29 مظفر آباد 3 سے سردار افتخار احمد خان کامیاب قرار پائے ایل اے 30 مظفر آباد 4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 مظفر آباد5 سے ثاقب مجید راجا، ایل اے 32 مظفر آباد 6 سے راجا محمد فاروق حیدر خان، ایل اے 33 مظفر آباد 7 دیوان علی خان چغتائی، ایل اے 34 جموں 1 ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 جموں 2 سے چوہدری محمد اسماعیل اور ایل اے- 6 جموں 3 سے محمد احسن رضا کامیاب قرار پائے۔ایل اے 37 جموں 4 سے مریم جاوید، ایل اے 38 جموں 5 سے ذیشان علی، ایل اے 39 جموں 6سے راجا محمد صدیق، ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے عامر عبدالغفار اور ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے محمد یاسین لون، ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے۔