کشمیر ویلی کی5 میں سے 4نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کامیاب جبکہ صرف1پر پیپلز پارٹی کامیاب

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار صبا دیوان 1523 ووٹ حاصل کر سکے۔
ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 466 ووٹ حاصل کر سکے۔
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ حاصل کر سکے۔
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم کانفرنس کی مہر النساء 740 ووٹ حاصل کر سکیں۔
ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ حاصل کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے