تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھل گئے، دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں کے لیے الرٹ جاری

صوابی: تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کو کھول دیا گیا جس کے باعث دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں سے گریز کریں، تیز بہاؤ کے دوران آبی گزرگاہوں سے دور رہیں۔دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں بالخصوص لیہ، بھکر اور میانوالی کے علاقوں میں تیز بہاؤ متوقع ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان بالائی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں تیزی سے پگھلتے گلیشئرز اور بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔این ڈی ایم اے ممکنہ خطرات کی پیشگی تشخیص اور متعلقہ اداروں اور عوام کو ضروری معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے