گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور


گلگت بلتستان اسمبلی نے علاقے کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔قرارداد وزیراعلیٰ، قائدِ حزبِ اختلاف، استحکام پاکستان پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے اراکین کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دے کر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مناسب نمائندگی فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی مالیاتی اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی گلگت بلتستان کی نمائندگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق وفاقی حکومت آئینی ترمیم یا پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کا درجہ دے۔ آئینی ترمیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو آئینِ پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جائیں۔قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بناتے وقت مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو متاثر نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے