لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بارش کے کتنے امکانات؟

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود ہیں۔گزشتہ روز تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔لاہور میں دو روز قبل درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ہے لیکن گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے