عید الاضحیٰ پر 3اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری
پاکستان ریلویز نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی اور دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلے گی۔پاکستان ریلویز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مشکلات کا شکار، متعدد ریل گاڑیاں بنداسی طرح، تیسری اسپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو رروانہ ہوگی۔واضح رہے کہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا۔ پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔