غزہ فلوٹیلا کارکنوں پر تشدد، پولینڈ نے اسرائیلی سفارتکار طلب کرلیا

پولینڈ نے غزہ جانے والے امدادی مشن ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے کارکنوں کی اسرائیل کی جانب سے گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کر لیا ہے۔پولینڈ کے وزیر خارجہ ریڈوسلا سکورسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ نے اسرائیلی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کیے گئے پولش شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے مطابق سلوک کیا جائے۔رپورٹس کے مطابق غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں دو پولش شہری بھی شامل تھے جنہیں اسرائیلی فورسز نے دیگر کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا۔یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے اس ہفتے بین الاقوامی پانیوں میں غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے کو روک کر متعدد کشتیوں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ امدادی تنظیموں نے اسرائیلی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس واقعے کے بعد کئی ممالک نے اسرائیل کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ مختلف انسانی حقوق تنظیموں نے بھی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے