غوری ٹاؤن فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت: نیب نے 50 کروڑ روپے متاثرین کو واپس دلوا دیے

اسلام آباد:(آمنہ اسحاق عباسی )قومی احتساب بیورونےغوری ٹاؤن فراڈ کیس میں اہم اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے غوری ٹاؤن مالکان سے تقریباً 50 کروڑ روپے ریکور کر کے متاثرین کے حوالے کر دیے، جبکہ مزید رقوم کی ریکوری کے لیے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق برسوں سے اپنی جمع پونجی کے حصول کے منتظر متاثرین کو رقوم کی واپسی سے امید کی نئی کرن ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی،ڈائریکٹرز ظاہر شاہ اور الیاس قمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سید اظہار گردیزی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ بھی موجود تھے۔ افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف احتساب اور متاثرین کی داد رسی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ نیب حکام کے مطابق غوری ٹاؤن فراڈ کیس میں مزید اہم انکشافات اور ریکوریز بھی متوقع ہیں، جبکہ متاثرین کو مرحلہ وار ان کی رقوم واپس کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے